ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد نے اپنی پوزیشن بدلی ہے وہ اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں۔ ان شاءاللہ ان کو کامیابی ملے گی اور حالات بھی اب ان کے حق میں ہونا شروع ہو گئے ہیں، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب؛ یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ادائیگی کے لیے جدید نظام متعارف
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حالات اتنے بُرے نہیں ہیں جس قدر سمجھ رہے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو جس قدر بھی مشکل وقت کیوں نہ ہو۔ آپ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے، اہم دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے یوم فتح کی تقریبات کے متعلق یورپی عہدیدار کے بیانات مسترد کردئیے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ آپ کو کسی دوسروں کاموں کی طرف توجہ لگا رہے ہیں۔ ان سے فوری دور ہو جائیں۔ آپ مناسب سمت پر ہیں اور امید ہے کہ اس پر چل کر کامیابی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ نے خود اب اپنے مستقبل کے حوالے سے قدم اٹھانا ہے۔ اس طرح کامیابی زیادہ ہو گی جو لوگ کسی دوسرے سے مشورہ لیں گے وہ امید ہے کہ بڑی غلطی کی طرف جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سے متعلق کیس؛ سپریم کورٹ نے انویسٹمنٹ کے پیسے درخواستگزار کو واپس کرنے کا حکم دیتے درخواست نمٹا دی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہے۔ اس کا بندوبست ان شاءاللہ ہو جائے گا۔ سر پر بوجھ سوار نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی، فواد چوہدری کا ردعمل بھی آگیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ استخارے سے مدد لیں۔ زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ غلط راستے پر اور اس بات کا آپ کو خیال بھی نہیں آ رہا۔ اس لئے فوری قبلہ درست کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثناء قتل کیس: ملزم عمر حیات کے والد کا بیٹے سے متعلق بیان سامنے آگیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
خیرات اور صدقہ ابھی جاری رکھیں۔ کوئی وجہ ہے جو آپ کو اندرون خانہ تنگ کر رہی ہے اس عمل سے انشاءاللہ بچ سکتے ہیں۔ آج شام تک اپنی نظر لازمی اتاریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام کی تعریف کردی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اچھا دن ہے۔ کسی طرف سے غیبی مدد آ سکتی ہے۔ آپ کی مشکل انشاءاللہ حل ہوسکتی ہے اور چھوٹی موٹی باتوں سے خود کو دور رکھیں۔ شاید یہی آپ کے لئے بہتر ہو سکتا ہے。
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں۔ چاہے وہ کتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو۔ جو نصیب میں لکھا ہے انشاءاللہ وہ مل کر ہی رہے گا اور آپ اللہ سے مدد تو مانگیں وہ بڑا مہربان ہے بندے پر۔
یہ بھی پڑھیں: سیستان میں قتل ہونیوالے مزدور جمشید کے گھر خبر پہنچنے پر کہرام برپا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں۔ چاہے وہ کتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو۔ جو نصیب میں لکھا ہے ان شاءاللہ وہ مل کر ہی رہے گا اور آپ اللہ سے مدد تو مانگیں وہ بڑا مہربان ہے بندے پر۔
یہ بھی پڑھیں: مضبوط دفاع مضبوط معیشت سے بہتر ہے، سردار عتیق
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک پلان تیار ہو سکتا ہے مستقبل کے حوالے سے۔ اولاد کے حوالے سے بھی امید ہے کہ اچھی خبر ہے۔ جو لوگ کسی بھی مشکل کو محسوس کر رہے ہیں وہ ان شاءاللہ اس سے نکل سکیں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
توبہ کی اشد ضرورت ہے جب زائچہ اچھا ہو تو کام نہ بن رہا ہو۔ کسی جگہ تو مسئلہ ہے اور ذاتی غلطیاں زیادہ لگتی ہیں۔ آج ہی سیدھے راستے پر آ جائیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔








