وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شارک ٹینک پاکستان: کیا یہ مشہور بزنس ریئلٹی شو نئے کاروباری آئیڈیاز کے لیے بھاری سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوگا؟
سعودی حکام کا استقبال
سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمان بن عبدالعزیز سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔
عرب اسلامک سربراہی اجلاس
وزیراعظم پیر کے روز عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس مسئلہ فلسطین کے حل اور غزہ کی صورتحال کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔