جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے: سپریم کورٹ بار
سپریم کورٹ بار کی تعریف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ بار نے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ بنانے کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کلینک آن ویل اینڈ فیلڈ ہاسپٹل، 148دن میں کتنے لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
صدر سپریم کورٹ بار کا بیان
صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، آئینی بینچز کے لیے نامزد سات ججز پر مکمل اعتماد ہے۔ امید ہے آئینی بینچ جلد تشکیل دیا جائے گا۔
آئینی بینچ کی تشکیل کے فوائد
انہوں نے کہا کہ آئینی بینچ کی تشکیل سے زیر التواء آئینی مقدمات میں کمی ہوگی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے کیسز مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ماہانہ کاز لسٹ اور فوری سماعت کی درخواستوں کو مقرر کرنا احسن اقدام ہے۔