چیف آف جنرل سٹاف محمد اویس دستگیر کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر سے بیجنگ میں ملاقات
لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر سے پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ نہ شاہ رخ، بالی وڈ میں سب سے پہلے رولز رائس کس کے پاس تھی؟
ملاقات کا مقصد
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر عالمی و علاقائی صورتحال اور ملٹری تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے کراچی میں حالیہ دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔ چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستان میں چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا
چینی شہریوں کی سیکیورٹی
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پی ایل اے نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: رائٹ سائزنگ، پاکستان پوسٹ آفس میں کتنی پوسٹیں ختم کر دی گئیں ۔۔؟ جانیے
باہمی تعاون کی ضرورت
فریقین نے خطے کے امن و ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دفاعی تعاون کے دیگر شعبوں پر بھی غور کیا گیا۔
فنی اور تعلیمی تعاون
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے ملٹری ایجوکیشن، تربیت، آلات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ ملاقات میں تجربات کے باہمی اشتراک اور میکنزم مزید ادارہ جاتی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔