ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اچھا دن ہے۔ اولاد کے حوالے سے بھی اور روزگار کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی۔ آج آپ اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقصد کی جانب سفر شروع کردیں، باقی اللہ مالک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹلی؛ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر گرفتار
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صحت کا خانہ نظر بد کی وجہ سے کمزور ہے۔ اس کا صدقہ بھی دیں اور خود کو ان سب سے دور رکھیں جو ماضی میں بھی وجہ پریشانی تھے۔ یہ سمجھ لیں کہ وارننگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذرا سی غفلت ریلوے کے سارے حفاظتی نظام کو تہہ و بالا کر دیتی ہے، سیکڑوں معصوم زندگیاں داؤ پر لگ جاتی ہیں، جواب دہ کانٹے والا بھی ہوتا ہے۔
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کے ساتھ ایک اچھا معاملہ ہونے کا امکان ہے۔ ممکن ہے کہ کسی جانب سے رقم ہاتھ آ جائے اور وارثتی امور میں بھی بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔ اہم دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے 23 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، تہلکہ خیز انکشاف
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آگے چل کر نوکری میں تبدیلی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے مگر اس کے اشارے اب ہی محسوس ہو رہے ہوں گے۔ آج گھر میں کسی بات پر مسئلہ ہو سکتا ہے، غصہ کم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور میں 2 گروپوں میں تنازع، مخالف قبیلے نے شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ لئے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ساری عمر جن کو اپنا سمجھتے رہے وہ اب ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ ساہد مطلب نکل گیا ہے ان کا۔ بہتر ہے آج سے ہی آپ بھی اپنا راستہ بدل لیں تو نقصان سے بچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے ایک دوست کو پیار سے ”منتری“ کہتے تھے، نا جانے کیا حماقت سوجھی ٹیکسی کے ڈرائیور کے پاس گیا اور بولا”بھاں جی ٹیکسی مودی مار دیو“۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی نئے معاملے کی ابتداء کے لئے مناسب وقت ہے۔ بسم اللہ کریں اور جائیداد کے امور میں فائدہ دکھائی دے رہا ہے۔ آج دوپہر کے بعد ہی صورت حال آپ کے حق میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: مسیحی قیدیوں کیلئے جیلوں میں کرسمس تقریبات منعقد کرنےکا فیصلہ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت معاملات آپ کے حق میں ہیں۔ آج اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ ان شاءاللہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی مشکل میں ہیں۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کی مشکل کو آسان کر دے گا اور کوئی ایسا راستہ نکال دے گا جس پر چلنا آپ کے لئے بے حد آسان بابرکت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں عمران خان، فیملی اور دیگر رہنماؤں میں تکرار، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس بھی انداز سے چلنے کی عادت تھی۔ اب اس کو بدلنا ہوگا اور کوشش کرنا ہوگی کہ آپ اب حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔ غلط فیصلوں کی گنجائش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ کو پانچ روز بعد جیل سے رہا کر دیا گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوہری شخصیت کے حامل شخص ان دنوں آپ کے بے حد قریب ہے۔ اپنے راز کی حفاظت کریں اور ان دنوں تقریباً ہر معاملے میں حکمت عملی سے کام لینے کی ضرورت رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، صدارتی امیدوار رؤف عطا کامیاب
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے آج کا دن اچھا اور اہم ہے۔ کسی جانب سے رقم ہاتھ میں آنے کی امید ہے اور تنگ کرنے والے اب خود بخود آپ سے دور ہوتے چلے جائیں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
دو راستے آپ کے سامنے ہیں۔ اس کا انتخاب آپ نے کرنا ہے اور اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ اس لئے نہایت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی اشد ضرورت بھی ہے۔