پنجاب کے دفاتر کے 50فیصدعملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم
حکم نامہ کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دفاتر کے 50فیصد عملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب نے تمام سیکرٹریز اور سربراہان کو ہدایت جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکردیں
عملے کی تقسیم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں صرف 50فیصد سٹاف کو بلایا جائے گا جبکہ 50فیصد سٹاف گھروں سے کام کرنے کا پابند ہوگا۔
آن لائن میٹنگز
مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن ہوں گی۔ اس فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، اور خود مختار اداروں پر ہوگا۔