سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی اصل وجہ چاول کی فصل کی باقیات جلانا نہیں، اصل حکمرانوں نے اس معاملے پر ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا 54ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب
سموگ کے اسباب
سماجی رابطے کی سائٹ پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سموگ کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، اس کے بعد فصلوں کا جلانا، پھر کچرے کو نذر آتش کرنا دوسری اور تیسری بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف شور ہے کہ سموگ چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کی کتنی سرمایہ کاری ہے۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
تاریخی حقیقت
خواجہ آصف نے کہا کہ فصلوں کی باقیات تو موہنجوداڑو کے وقت سے ہر سال جلائی جارہی ہیں، تاہم ہمارے اصل حکمران یعنی انتظامیہ/ نوکرشاہی نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے کہ سموگ یا فضائی آلودگی کی بڑی وجہ فصلیں جلانا ہے۔
باہمی اثرات
انہوں نے مزید کہا کہ سموگ بھارت سے امپورٹ ہو رہی ہے کیونکہ ہوا مشرق سے مغرب کی طرف چل رہی ہے، جب مغرب سے مشرق کی طرف چلے گی تو پھر کیا ہوگا۔








