لائیو سٹاک کارڈ کیلیے اب تک کتنی درخواستیں موصول ہو گئیں۔۔ ؟ جانیے
وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مویشی پال حضرات کی جانب سے وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے اب تک کتنی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی
اجلاس کی تفصیلات
"ڈیلی پاکستان آن لائن" کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک میں سی ایم لائیو سٹاک انیشیٹوز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل نے کی۔ اجلاس کا مقصد سی ایم انیشیٹو، جس میں لائیو سٹاک کارڈ اور لائیو سٹاک ایسٹ ٹرانسفر کے حوالے سے رجسٹریشن کے عمل کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سی ایم انیشیٹو ڈیش بورڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے: امریکا کی وارننگ
رجسٹریشن کے عمل میں آسانی
سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل کا کہنا تھا کہ مویشی پال حضرات کو وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کے عمل میں مکمل آسانی فراہم کی جائے۔ فیلڈ میں موجود افسران فارمرز کو وزیر اعلیٰ انیشیٹو کے متعلق تفصیلی آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی
جنوبی پنجاب میں درخواستوں کی صورتحال
اس اجلاس کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر محمد اشرف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کو گائے اور بھینسوں کی تقسیم کے حوالے سے درخواستیں ابھی تک موصول ہو رہی ہیں۔ اب تک 90503 بیوہ اور مطلقہ خواتین نے ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائی ہے جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کی خواتین کی درخواست کی خواہش پر گائے اور بھینسوں کی مفت تقسیم کے منصوبے کی اپلائی کرنے کی تاریخ کو 16 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لارنس بشنوئی کے کزن کا سلمان خان سے متعلق حیرت انگیز دعویٰ سامنے آیا
مویشی پال حضرات کی رجسٹریشن کی تعداد
ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کا مزید کہنا تھا کہ مویشی پال حضرات لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے خاصے پرجوش ہیں اور اب تک موشی پال حضرات کی طرف سے 78329 رجسٹریشن کی درخواستیں وصول ہو چکی ہیں جن میں سے 36069 درخواستوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرل توسیع، ڈائریکٹر پلاننگ اور اربن یونٹ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔