انسٹاگرام پر سیاحت سے متعلق سٹیٹس نے دو گھروں کی چوری کا کیسے سبب بنایا

جب ہم چھٹیوں کے دوران کسی نئے مقام پر جاتے ہیں تو سب سے پہلے ہم کیا کرتے ہیں؟ زیادہ تر لوگ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں اور دوسروں کو بتاتے ہیں کہ وہ ایک نئے خوبصورت مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں وہ بےپناہ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس کے ذریعے ایسی معلومات شیئر کرنا آپ کے لیے شدید مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے؟

انڈین ریاست گجرات کے راجکوٹ میں دو خاندانوں کو اسی طرح کی پوسٹس کی وجہ سے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کیں تو ان کی پیروی کرنے والے ایک شخص نے اس کا فائدہ اٹھا لیا۔

لیکن چوری کا شکار ہونے والے خاندان کو ان کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مضر اثرات کا علم اُس وقت ہوا جب پولیس نے چور کو پکڑا۔

راجکوٹ کے راہل دافڈا حال ہی میں دیوالی کی چھٹیوں کے دوران پڑوسی ریاست راجستھان گئے تھے۔ لیکن جب ان کے پڑوسی نے سات نومبر کو انہیں اطلاع دی کہ ان کے گھر کا تالا ٹوٹا ہوا ہے اور وہاں چوری ہوئی ہے تو انہیں اپنا سفر مختصر کر کے صرف تین دنوں میں راجکوٹ واپس لوٹنا پڑا۔

پولیس کے پاس موجود تحریری شکایت میں راہل دافڈا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جب ان کے پڑوسی انیل نے انہیں فون پر بتایا کہ ان کے گھر کے تالے توڑے گئے ہیں تو انہوں نے راجکوٹ میں موجود اپنے بھائی اور ماموں سے کہا کہ وہ چوری کی اطلاع پولیس کو دیں۔

دافڈا خاندان آٹھ نومبر کی رات راجکوٹ واپس آیا تو انہیں پتہ چلا کہ ان کی والدہ کی تجوری کے تالے اور بیوی کی تجوری کے تالے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں اور نقدی اور سونے چاندی کے زیورات جن کی مالیت تقریباً ایک لاکھ 13 ہزار روپے تھی، غائب ہیں۔

راہل دافڈا نے اس چوری کی شکایت راجکوٹ کے مالویہ نگر پولیس اسٹیشن میں درج کروائی۔

اسی دوران راجکوٹ میں ایک اور واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق راجکوٹ میں گجرات ہاؤسنگ بورڈ کے بلاک نمبر 4 میں رہنے والے منسکھ بھائی چوڈاسما دیوالی منانے کے لیے اپنے آبائی گاؤں گئے تھے اور ان کا گھر پانچ دنوں سے بند تھا۔

جب وہ اپنے آبائی علاقے سے واپس آئے تو انہیں گھر کا تالا ٹوٹا ہوا ملا۔ جب انہوں نے جانچ کی تو معلوم ہوا کہ الماری کا تالہ بھی ٹوٹا ہوا ہے، جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ ان کے گھر میں بھی چوری کی گئی ہے۔ ان کے گھر سے سونے اور چاندی کے زیورات سمیت ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی گئی تھی۔

پولیس نے چور کو کیسے پکڑا؟

پولیس نے چور کو کیسے پکڑا؟

پولیس نے سوشل میڈیا کی نگرانی اور معلومات کی بنیاد پر ملزم عرفان قادری کو گرفتار کیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں ملزم نے اعتراف کیا کہ انہیں راہل دافڈا کے اہل خانہ کے بارے میں ان کے انسٹاگرام سٹیٹس سے معلوم ہوا کہ وہ سب شہر سے باہر گئے ہوئے ہیں۔

راجکوٹ کے ڈی ایس پی بی جے چودھری نے Uses in Urdu سے بات کرتے ہوئے کہا: 'دیوالی کی چھٹیوں کے دوران لوگ سیر کے لیے نکلتے ہیں یا اپنے آبائی شہر جاتے ہیں۔ اس وقت چور بند مکان کا فائدہ اٹھا کر چوری کرتے ہیں۔'

انھوں نے بتایا کہ 'راجکوٹ میں ایک بند گھر میں چوری کرنے والے ملزم کو ایل سی بی (لوکل کرائم برانچ کی) ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ مالویہ نگر علاقہ میں رہنے والے راہل دافڈا اپنے خاندان کے ساتھ راجستھان گئے تھے۔ اس کے علاوہ شہر کے تعلقہ تھانہ علاقے میں سایاجی ہوٹل کے سامنے گجرات ہاؤسنگ بورڈ کے گھر میں رہنے والے منسکھ بھائی چوڈاسما اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے آبائی شہر گئے تھے۔'

بی جے چودھری نے مزید کہا کہ 'شکایت کنندہ نے ایک انسٹاگرام سٹیٹس لگایا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ سیر و سیاحت کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں۔ ملزم عرفان قادری جو انسٹاگرام پر شکایت کنندہ راہل کا دوست تھا، اس نے سٹیٹس دیکھا تو اس سے اسے پتا چلا کہ شکایت کنندہ سیر کے لیے نکلا ہے۔ چنانچہ ملزمان نے خالی مکان سے ایک لاکھ 13 ہزار روپے اور زیورات چوری کر لیے۔'

جبکہ ملزم عرفان قادری بھی منسکھ بھائی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہتا ہے اور منسکھ بھائی کا پڑوسی ہے۔ منسکھ بھائی کے گھر پر چار پانچ دنوں سے پڑا قفل پڑا دیکھ کر اس نے ان کے گھر سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی اور چاندی کے زیورات چوری کر لیے۔ ایل سی بی ٹیم نے ملزم سے 3 لاکھ 44 ہزار روپے کی اشیاء برآمد کی ہیں۔

انسٹاگرام کی حیثیت اور چوری؟

انسٹاگرام کی حیثیت اور چوری؟

Uses in Urdu سے بات کرتے ہوئے راہل دافڈا نے بتایا کہ ملزم عرفان اور وہ ایک ساتھ کاروبار کرتے تھے ’لیکن ہمارے درمیان دراڑ کی وجہ سے ہماری پارٹنرشپ ٹوٹ گئی جس کے بعد گذشتہ ڈیڑھ سال سے ہمارے درمیان ہائے ہیلو کے علاوہ کوئی تعلق نہیں تھا۔

’چونکہ وہ میرے گھر آیا کرتا تھا اس لیے اسے میرا گھر معلوم تھا۔ ہم دونوں انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے۔ میں نے انسٹاگرام پر اپنی باہر جانے کی تصاویر پوسٹ کیں۔ مجھے اس کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ میرا انسٹاگرام سٹیٹس دیکھ کر میرے گھر میں چوری کرے گا۔‘

جبکہ بی جے چودھری نے بتایا: ’ملزم عرفان قادری کو ایل سی بی کی ٹیم نے مقامی مخبروں کی بنیاد پر اور تکنیکی نگرانی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

’ان سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کے سٹیٹس چیک کر رہے تھے اور انھیں نشانہ بنا رہے تھے۔ جب وہ اپنے گھروں سے باہر جاتے تھے تو وہ ان کے گھروں کی ریکی کرتے تھے۔‘

اگر آپ گھر بند کر کے کہیں دور چھٹیوں پر جاتے ہیں تو آپ کو کس چیز کا خیال رکھنا چاہیے؟

اس سوال کے جواب میں پولیس افسر چودھری نے بتایا: ’اگر آپ باہر جاتے ہیں تو آپ کو اپنے قریبی تھانے میں درخواست دے کر رپورٹ کرنی چاہیے تاکہ پولیس گشت کے دوران چوکس رہے اور اگر کوئی مشتبہ چیز نظر آئے تو اس پر عمل در آمد کرے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس کے لیے پولیس سٹیشن میں سادہ سی درخواست دینی ہوگی جس میں آپ کو اپنی روانگی اور واپسی کی تاریخ لکھنی ہو گی۔‘

انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ گھر سے باہر نکلتے وقت سونا، چاندی، زیورات یا نقدی گھر میں نہیں چھوڑنی چاہیے بلکہ اسے بینک لاکر یا کسی رشتہ دار کے گھر میں محفوظ کر دینا چاہیے۔

اس کے علاوہ، سفری تصاویر کو فوری طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی بجائے سفر سے واپسی کے بعد ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جائے تاکہ اس قسم کے عناصر کو چوری سے روکا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...