میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 6 زخمی
خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے فی من گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کردی
آپریشن کی تفصیلات
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
سرچ آپریشن جاری
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ موجود مزید خوارج کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔








