ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2 جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آگئیں
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس سے میجر سمیت 2 جوان شہید ہو گئے۔
شہید جوانوں کی معلومات
ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2 جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آئیں ہیں۔
میجر محمد حسیب
پہلے شہید میجر محمد حسیب کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔ میجر محمد حسیب کی عمر 28 سال ہے۔ انہوں نے 8 سال 6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ میجر محمد حسیب کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔
حوالدار نور احمد
پاک فوج کے دوسرے شہید 38 سالہ حوالدار نور احمد کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے۔ حوالدار نور احمد نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔ حوالدار نور احمد کے سوگوران میں اہلیہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔