ایکوا شریمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام شروع، نوجوان انٹرنیز کو 6 ماہ کے دوران ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ ملے گا
وزیراعلیٰ پنجاب کا نیا پراجیکٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کے لیے ایک شاندار پراجیکٹ "پنجاب ایکوا شریمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام" کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت فشریز ایکوا کلچر اور زوالوجی کی ڈگری رکھنے والے نوجوانوں کو جھینگے کی فارمنگ کی عملی تربیت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
ٹریننگ اور وظیفہ
نوجوان انٹرنیز کو 6 مہینے کے دوران ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی ملے گا۔ ینگ زوالوجسٹ کو مظفر گڑھ میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کے شریمپ فارم پر تربیت دی جائے گی۔ نوجوان اس انٹرن شپ کے لیے آن لائن جاب پورٹل کی ویب سائٹ پر اپلائی کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور مریم نواز کے دورہ برطانیہ کا شیڈول جاری
شریمپ فارمنگ کا عالمی معیار
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں شریمپ کی فارمنگ کی بڑھتی ہوئی مانگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صرف 1 لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے 1 ارب ڈالر سے زائد زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جنوبی پنجاب کی بنجر اور ویران زمین کو شریمپ فارمنگ کے ذریعے قابل استعمال بنایا جائے گا۔
نوجوانوں کے لیے مواقع
شریمپ فارمنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے فارمرز اور سرمایہ کاروں کو زمین، مراعات اور مطلوبہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شریمپ فارمنگ کے فروغ سے 10 سے 20 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں۔ نوجوان شریمپ فارمنگ سے خود روزگار اور مالی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں۔