اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پاک بھارت جنگ چھڑ جائے تو امریکا کو دونوں کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی، ٹرمپ
مختلف علاقوں کا موسم
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
اسلام آباد اور گرد و نواح
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ
بلوچستان کی صورتحال
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسی خیل لورالائی، بارکھان، سبی اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک سے غیر ملکی آبادی کم، ان کو حاصل وفاقی فوائد ختم ہونے چاہیئں: ٹرمپ کا تھینکس گیونگ پر پیغام
شمالی علاقوں کی پیشگوئی
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان میڈیا نے کابل ہسپتال حملے میں 400 افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی
سندھ کا موسم
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، مہمند، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، پشاور، خیبر، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، ہنگو، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان
آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کی توقع ہے。








