بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
وفاقی بیوروکریسی میں تبدیلیاں
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد آصف کو تبدیل کر کے خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ انہیں ڈیپوٹیشن پر 3 سال کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایڈیشنل کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
نئے تقررات
"جنگ" کے مطابق ڈی جی آڈٹ آفس اسلام آباد کے گریڈ 18 کے آڈٹ افسر ملک مسعود احمد کو تبدیل کر کے سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی 2 سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان دونوں افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔