190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9 صفحات کا فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اونگزیب نے فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارباز خان کا نوجوان لڑکی کے سوال پر دلچسپ جواب: ‘میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں’!
بریت کی درخواستوں کا جائزہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کے دو احکامات کالعدم قراردے دیئے، عدالت نے کہاکہ ٹرئل کورٹ بریت کی دونوں درخواستوں پر دوبارہ فیصلہ کرے۔
عدالت کی وضاحت
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ٹرائل آخری سٹیج پر پہنچ چکا ہے،نیب نے موقف دیا کہ عدالت کی نظیروں کے مطابق بریت کی درخواست اس سٹیج پر قابل سماعت نہیں۔