ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
کراچی میں ڈالر کی قدر میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کو ٹرک پر کراچی سے حیدرآباد کیوں لے جایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
انٹربینک مارکیٹ کی صورتحال
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28 پیسے کی کمی سے 277 روپے 46 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے بعد دوپہر ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08 پیسے کی کمی سے 277 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ کی معلومات
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 09 پیسے کی کمی سے 278 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔