لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
موسمیاتی پیشنگوئیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ جبکہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور وہاں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی امید ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ یا ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی
پنجاب کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، اور نارووال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح یا رات کے اوقات میں سموگ یا دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
ہفتہ کا موسم
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح یا رات کے اوقات میں سرد رہنے کی امید ہے۔ تاہم چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، اور کوہستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔