جو رہنما اپنے ساتھ لوگوں کو نہ لایا یا احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ پارٹی سے باہر ہو گا، بشریٰ بی بی کی ہدایت
بشریٰ بی بی کی پارٹی مشاورت میں شمولیت
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ جیو نیوز کے مطابق آج پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں اور عہدے داروں کو احتجاج سے متعلق اہم احکامات جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: چار ماہ میں 27 ہزار ڈالر، مفت رہائش اور ٹکٹ: وہ امریکی ریاست جہاں غیر ملکی ملازمین کی طلب ہے
احتجاج کی حکمت عملی
بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این اے کو 10 ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5 ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو ایم این اے یا ایم پی اے اپنے ساتھ لوگ نہیں لائے گا اسے پارٹی سے باہر کیا جائے گا.
یہ بھی پڑھیں: 4 مقامات پردھرنوں کا اعلان
گرفتاری کی صورت میں اقدامات
بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ جو پارٹی رہنما، ایم این اے یا ایم پی اے احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔ انہوں نے پردے کے پیچھے سے اجلاس کے شرکا سے 10 منٹ خطاب کیا۔
عمران خان کا مؤقف
دوسری جانب عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے آج اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں اور نہ ہی سیاست میں حصہ لیں گی۔ تاہم، بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تو کسی نے تو ان کا پیغام پہنچانا ہے۔