19 سال بعد رنگ میں اترنے والے مائیک ٹائی سن کو پہلے میچ میں شکست
سابق ہیوی ویٹ چیمپئن کی واپسی
ٹیکساس(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 19 سال بعد باکسنگ ارینا میں واپس اترنے والے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن پہلے ہی میچ میں شکست کھا گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تاریخ سے ایک بات ہی سیکھتے ہیں کہ ہم کچھ نہیں سیکھتے، دھبوں میں اضافہ کرتے ہیں مٹاتے نہیں ایک عدالت روز محشر بھی لگنی ہے جہاں کڑا انصاف ہو گا
میچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے مقابلے میں جیک پال نے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن کو شکست دے دی۔
عمر کا فرق اور فیصلہ
58 سالہ مائیک ٹائی سن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھا۔ فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر جیک پال کے حق میں ہوا، آٹھ راؤنڈ کے مقابلے میں تینوں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا۔








