چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا
بھارت کا پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی چھیننے کا منصوبہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے بعد اب بھارت نے پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی چھیننے کا بھی منصوبہ بنالیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن نے ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل کونسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر
سیکیورٹی کا بہانہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکاری بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی صورت میں میزبانی کیلئے 'خود' کو پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی براڈکاسٹرز کو زرتلافی ادا کرے گا، جس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مذاکرات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات اور آپ کے سوالات
پاکستان کا ردعمل
دوسری جانب پاکستان نے بھی ایونٹ میں شریک بورڈ ممبرز سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے تاکہ بھارتی لابی کو سبق سکھایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی 2وکٹیں گر گئیں
بھارتی ٹیم کا دورہ
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے 16 سال قبل ایشیاکپ کیلئے 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد متعدد بار سیکیورٹی ایشوز کا کہہ کر دورہ کرنے سے صاف انکار کردیا جبکہ قومی ٹیم نے 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
آئی سی سی کی منظوری
قبل ازیں فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو میزبانی کی آئی سی سی بورڈ ممبرز میٹنگ میں متفقہ منظوری دی گئی تھی جبکہ اکتوبر 2024 میں ایونٹ کے ابتدائی شیڈول پر بھی بورڈ میٹنگ میں سوال نہیں اٹھایا گیا تھا تاہم بھارت نے دھوکا دہی کرتے ہوئے اچانک ایونٹ کے آغاز سے محض چند مہینوں پہلے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
متبادل ماڈل کی خبریں
دوسری جانب خبریں سامنے آئی تھیں کہ متبادل یا ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا، دبئی منتقل کردیے جائیں تاہم پی سی بی کے انکار پر ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کی باز گشت سنائی دی لیکن جنوبی افریقی بورڈ نے میزبانی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کا منتقلی
واضح رہے کہ 1996 کے بعد پاکستان میں یہ پہلا آئی سی سی ایونٹ ہونا تھا تاہم اسے منتقل کرنے کیلئے بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔