چین اور پیرو لاطینی امریکہ کو ایشیاءسے ملانے کیلئے نئی زمینی اور سمندری راہداری کی تعمیر کو تیار

چینی صدر کا دورہ پیرو

لیما (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے پیرو کی صدر دینا بولوارتے کے ساتھ ایک بڑی بندرگاہ کا افتتاح کردیا جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت چین اور پیرو کے درمیان تعاون میں ایک سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی توڑ پھوڑ کیس؛ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ کی عبوری ضمانت منظور کر لی

باہمی تعاون کا عزم

دونوں سربراہان مملکت نے جامع تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا جس میں باہمی فائدے اور مثبت نتائج کے حصول سمیت پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے بی آر آئی کے لائحہ عمل کے تحت تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین کی موجودگی: بیرسٹر سیف کا حیران کن بیان

نئی راہداری کی تعمیر

پیرو کی صدر بولوارتے سے بات چیت کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پیرو کے ساتھ مل کر چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان ایک نئی زمینی اور سمندری راہداری کی تعمیر کو تیار ہے اور چنکائی بندرگاہ اس کا نکتہ آغاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "انکا ٹریل" کو 21 ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ سے منسلک کرنے والی یہ راہداری پیرو اور دیگر لاطینی امریکی و کیریبین ممالک کے لئے مشترکہ خوشحالی کی راہ کھولے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا اٹک، بہاولنگر اور لودھراں میں خواتین وکلاءکیلئے بار رومز، ڈے کیئرسینٹرز بنانے کا حکم

روایتی شعبوں میں تعاون

شی جن پھنگ نے کہا کہ چنکائی سے شنگھائی تک ہم ایک نئی ایشیا-لاطینی امریکہ زمینی اور سمندری راہداری کا قیام دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پیرو کا ان کا تیسرا دورہ ہے اور ایک سال کے دوران ان کی بولوارتے سے تیسری ملاقات ہوئی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ چین پیرو سے اعلیٰ معیار کی خصوصی زرعی مصنوعات کی درآمد کو مزید وسعت دینے، چینی کاروباری اداروں کو پیرو میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے اور مقامی ترقی میں مناسب کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ویمن ٹیم سے دوستانہ فٹبال میچ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تاحال این او سی نہ مل سکا

تجاری شراکت داری اور خوشحالی

چینی صدر نے کہا کہ دونوں فریقوں کو معدنیات اور توانائی، شہری سہولیات کے بنیادی ڈھانچے، نقل و حمل اور مواصلات جیسے روایتی شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہئے۔ اس موقع پر پیرو کی صدر دینا بولوارتے نے چینی صدر کے دورے کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین طویل عرصے سے پیرو کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار رہا ہے اور جب سے دونوں فریقوں نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھایا ہے مختلف شعبوں میں تعاون کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

آزاد تجارتی معاہدے کی بہتری

فریقین نے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا ہے جس میں دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کو بہتربنانے سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کا خیرمقدم کیا گیا اور شہری سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...