وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس
مظفر آباد میں حادثہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین کے گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔