محکمہ داخلہ پنجاب کا مرکزی کمیٹی روم خالد شیر دل شہید کے نام منسوب

محکمہ داخلہ پنجاب کا کمیٹی روم خالد شیر دل شہید کے نام منسوب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب کا مرکزی کمیٹی روم خالد شیر دل شہید کے نام منسوب کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے محکمہ داخلہ کے کمیٹی روم میں نصب تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی میں بلا کر تین افراد نے مقامی فنکارہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

خالد شیر دل شہید کی خدمات

خالد شیر دل شہید کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 24ویں کامن سے تھا۔ خالد شیر دل ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ خالد شیر دل 2020 میں فضائی حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ تقریب کے شرکاء نے خالد شیر دل کی خدمات کو سنہری حروف میں خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء کی فہرست

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب احمد رضا سرور، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی، سیکرٹری پراسکیوشن احمد عزیز تارڑ، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سیکرٹری آئی اینڈ سی رفاقت نسوانہ، چیئرپرسن سی ایم انسپکشن ٹیم سمیرا صمد، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...