بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں، خواجہ آصف
سیالکوٹ میں وزیر دفاع کی پریس کانفرنس
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ ان کی جماعت کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، ہماری طرف سے مذاکرات کی آفر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Punjab Government Orders Arrest of PTI’s 1590 Workers
پیغام برائے پی ٹی آئی قیادت
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "ڈو اور ڈائی" کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی لائیں۔
پی ٹی آئی کی وفاق پر حملے کی تاریخ
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی دو مرتبہ وفاق پر حملہ آور ہوئی، علی امین گنڈاپور دونوں بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔