آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ: تمام تر کوششوں کے باوجود ٹریفک پولیس وائرل چاچا کے سائز کا ہیلمٹ نہ مہیا کر سکی،DSP مبشر قادر کا ہیلمٹ کے لیے خصوصی ٹیم لاہور روانہ کرنے کا اعلان
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند بنانے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ درخواستگزار مولوی اقبال حیدر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔
درخواست کی حالت
درخواستگزار نے کہا کہ معاملہ طے ہو چکا ہے، میری درخواست غیر مؤثر ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ آئینی بنچ نے درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔








