ڈی جی سپورٹس پنجاب کی ہدایت پر بین الصوبائی قائداعظم گیمز اسلام آباد کے لیے ٹرائلز شروع

ٹرائلز کا آغاز

لاہور(پ ر) 18نومبر2024۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی ہدایت پر بین الصوبائی قائداعظم گیمز اسلام آباد کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں۔ ٹرائلز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا: فواد چودھری

ٹرائلز کا معائنہ

ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختراور ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم نے ٹرائلز کا معائنہ کیا۔ جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کراٹے، جوڈو، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، تائی کوانڈو کے ٹرائلز جبکہ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب سوئمنگ کمپلیکس میں سوئمنگ اور پنجاب کالج مسلم ٹاؤن میں ریسلنگ کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا

باکسنگ کے نتائج

باکسنگ کے ٹرائلز میں 48 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں لاہور سے فرقان چودھری، راولپنڈی سے الماس خان منتخب ہوئے۔ 51 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں فیصل آباد سے مائیکل ہیری اور لاہور سے احمد اقبال منتخب ہوئے۔ 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں روحیل خان، ایم سلیمان لاہور اور گوجرانوالہ سے منتخب ہوئے ہیں۔ راولپنڈی اور ساہیوال سے حمزہ شاکر، محمد علی، ابراہیم سبحانی 60 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں منتخب ہوئے۔ اسی طرح 63 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں لاہور سے پرویز اور ساہیوال سے ابراہیم سبحانی منتخب ہوئے ہیں جبکہ 71 کلوگرام کیٹگری میں فیصل آباد اور لاہور سے محمد ارمان اور حنان خان منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 858 ارب روپے قرض لے لیا

کراٹے کے نتائج

کراٹے کے نتائج کے مطابق ٹرائلز میں کاتا میں ساہیوال سے ذوالقرنین، سلمان اور علی عبداللہ 50 کلوگرام سے کم ویٹ کیٹگری میں منتخب ہوئے ہیں جبکہ لاہور سے ذولنورین امجد 55 کلوگرام کیٹےگری 60 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں لاہور سے محمد عمر 67 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں سبحان علی لاہور اور راولپنڈی سے ساجد ظفر منتخب ہوئے ہیں۔

جوڈو کے گرلز ٹرائلز

جوڈو کے گرلز ٹرائلز میں 40 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں نمرہ شہزادی، 48 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں عشاء صدیق، 52 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں حفظہ، 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں عروج فاطمہ اور 63 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں آمنہ شمس منتخب ہوئی ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...