سموگ میں کمی، حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا
پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی اطلاع پر کان نہ دھریں، جہاں جہاں ہیں 24 نومبر کو احتجاج کیلیے باہر نکلیں: علیمہ خان
ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار
ایکسپریس نیوز کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی۔ اس کا محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
خدمات کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔ جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
ماحولیاتی بہتری کی وجوہات
محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کے باعث ماحولیاتی کیفیت میں بہتری آئی ہے۔ اسی وجہ سے 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں میں نظرثانی کی گئی ہے۔








