مرغی کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، آج مزید سستی ہوگئی
لاہور میں مرغی کا گوشت سستا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں مرغی کا گوشت مزید 8 روپے کلو سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، تمام کورسز کو عالمی معیار کے ہم پلہ لانے کا فیصلہ
مرغی کے گوشت کی نئی قیمتیں
لاہور میں مر غی کا گوشت 8 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 482 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 490 روپے کلو تھی۔ زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 319 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 333 روپے کا ہو گیا ہے۔
انڈوں کی قیمت میں اضافہ
انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 345 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 319 روپے کلو، پرچون ریٹ 333 روپے کلو جبکہ برائلر گوشت 480 روپے کلو ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 530 روپے کلو تھا۔