محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہسپتال ڈائریکٹر کا بیٹا شہید، والد جنازہ پڑھاتے روتے رہے
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوئی جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر سربراہ جے یو آئی کا شکریہ ادا کیا۔
قومی مفادات کی ترجیح
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ اس پر سربراہ جے یو آئی نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔