14 دوستوں کو قتل کرنے والی لڑکی کو سخت سزا سنا دی گئی، تہلکہ خیز انکشافات
تھائی لینڈ میں خاتون کو سزائے موت
بینکاک (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں دوستوں سے قرض لے کر انہیں زیر دینے والے خاتون کو سزائے موت سنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت
مشتبہ خاتون کی شناخت
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے 36 سالہ سررات رنگسیوتھاپورن کو 2015 سے لے کر گزشتہ سال تک کل 14 افراد کے قتل میں ملوث قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ بدترین تشدد، افسوسناک انکشاف
قتل کی تفصیلات
پولیس کا کہنا ہے کہ سررات جوئے کی لت میں مبتلا تھی اور اس نے اپنے دوستوں سے قرض لے رکھا تھا، وہ جن دوستوں سے قرض لیتی انہیں زہر دے کر قتل کردیتی اور ان کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چرالیتی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کو مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی
امیر دوست کا قتل
سررات کو سزائے موت گزشتہ سال اپنی ایک امیر دوست کے کھانے میں زہر ملانے کر اسے قتل کرنے کے جرم میں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاملات بات چیت سے حل ہوتے ہیں دھمکیوں سے نہیں: خواجہ آصف
تفریحی دورہ اور بعد کی سرگرمیاں
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سررات نے ایک تفریحی دورے کے دوران اپنی دوست کے کھانے میں زہر ملایا اور دوست کی موت کے بعد اس کا سامان اور موبائل فون بھی غائب تھا.
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کو شریف خاندان کی ذاتی جاگیر سمجھنے والوں نے آئین، جمہوریت اور پارلیمانی روایات کو پامال کر دیا ہے،شوکت بسرا
عدالتی کاروائی
عدالت نے سررات کے سابق شوہر جو سابق پولیس اہلکار بھی ہے اور اس کے وکیل کو بھی ثبوت چھپانے کے جرم میں قید کی سزا سنائی ہے.
سابق شوہر کی گرفتاری
سررات کے سابق شوہر نے گزشتہ سال خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے سررات کے ایک سابق بوائے فرینڈ کو زہر دینے میں اس کی مدد کی تھی.








