190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
احتساب عدالت میں پیشی کا معاملہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیلنج پر درخواست: وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کو 27A کا نوٹس جاری
کیس کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں، ملزمہ کے وکیل کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
وارنٹ گرفتاری کی اجرائی
عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ یہ وارنٹ مسلسل عدم حاضری کی وجہ سے جاری کئے گئے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔