چیمپئنز ٹرافی، پروگرام میں بھارتی صحافی ارن گوسوامی کی بڑھک پر پاکستانی صحافی کا ایسا جواب کہ بولتی بند ہوگئی
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا ڈیڈ لاک
لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان نہ آنے کے حوالے ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی بنیاد پر بھارتی میڈیا بھرپور پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حامد خان کو چاہیے کہ وہ سیاست کے تیز دھار مباحثوں سے کنارہ کش ہو کر مسجد کے صحن میں زہد و توبہ کی راہ اختیار کریں، شیر افضل مروت۔
پی سی بی کا مضبوط موقف
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر رضا مندی خبریں پھیلائیں گئیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین محسن نقوی نے دوٹوک موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطے میں ہیں، پہلے پاکستان ہے پھر کوئی چیز، ہم ایونٹ پورے ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، ابرار احمد 12درجے بہتری کے بعد 4نمبر پر آگئے
سوشل میڈیا پر وائرل بحث
اس ضمن میں بھارتی ٹی وی چینل کے ایک شو میں متنازع بھارتی صحافی ارنب گوسوامی اور پاکستانی صحافی حافظ عمران کے درمیان ہونے والی شدید بحث کا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا لال پری بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے یکجہتی کے لئے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی
ارنب گوسوامی کی تنقید
کلپ میں ارنب گوسوامی نے بھارت کو باس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی وزیر اعظم اعلان کریں کہ ہم کوئی فنڈنگ نہیں کریں گے تو آپ کا کرکٹ بورڈ بیٹھ جائے گا۔ یہ بات بری لگے گی لیکن سچ کو تسلیم کرنا ہوگا۔ آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں، آپ وہ لڑائی کیوں لڑ رہے ہیں جو آپ جیت نہیں سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کی خوشیاں لوٹانے آئی ہوں، 6 فروری کی رات بسنت فیسٹیول کی لانچنگ، 7 فروری کو باقاعدہ آغاز ہوگا: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے
حافظ عمران کا جواب
حافظ عمران نے بھارتی صحافی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا یہ پیسا انڈیا اے سے کھیل کر نہیں بناتا۔ وہ یہ پیسہ پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور دیگر ٹیموں کے ساتھ کھیل کر بناتا ہے۔ آپ اس خمار سے باہر نکلیں کہ یہ پیسہ آپ کی وجہ سے آتا ہے۔ انڈیا کی انڈسٹری ہم لوگوں کی وجہ سے اور دنیائے کرکٹ کی وجہ سے چل رہی ہے۔
ویڈیو کلپ








