چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی نے ہنگامی بیٹھک طلب کرلی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ہنگامی میٹنگ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی بیٹھک طلب کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چین سے 3.4 ارب ڈالر کے ایک اور قرضہ کی ری شیڈولنگ درخواست
شرکاء اور ایجنڈا
میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی یونیورسٹی میں احتجاجاً اپنے کپڑے اتارنے والی لڑکی گرفتار
اہم نکات پر بات چیت
آئی سی سی کا یہ ہنگامی اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں تمام بورڈز کے ممبرز بھی شریک ہوں گے۔ میٹنگ میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے انکار پر بات چیت ہوگی۔
مستقبل کے امکانات
میٹنگ میں شیڈول، فارمیٹ، گروپ اسٹیج کے مقابلے، پاک بھارت میچ پر بات ہوگی۔ ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل کی صورت میں سیمی فائنلز اور فائنل کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوگی۔