پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کردیئے گئے
راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ اڈے بند
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے۔
حکومتی احکامات
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی نے احکامات جاری کردیے جن کے مطابق اڈے سیل نہ رکھنے پر مالکان و انتظامیہ کے خلاف موٹر وہیکل رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
اڈوں کے انتظامات
اڈہ ایڈمنسٹریٹر سی کلاڈ جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پراپرٹیرز ڈی کلاس بس اسٹینڈز اور اربن ٹرانسپورٹرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
بندش کی مدت
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے احکامات کے مطابق تمام اڈے 22 نومبر کی شب نو بجے سے تاحکم ثانی بند رہیں گے، اور ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کرکے قناتیں لگا کر سیل رکھا جائے۔