پولیس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحد مکمل بند کردی
احتجاج کی وجہ سے پولیس کا اقدام
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اٹک خورد کے مقام پر پولیس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحد مکمل بند کردی۔
چیک پوسٹ کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اٹک خورد چیک پوسٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ خیبرپختونخوا سے پنجاب جانے والی ٹریفک مکمل بند ہے، مقامی لوگ پیدل اپنی اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔