لاہور آلودہ ترین شہروں میں ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آ گیا

لاہور: دنیا کا سب سے آلودہ شہر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا پی ہاﺅ س اسلام آباد میں قدم

ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعداد و شمار

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، پاکستان انجینئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979، غازی روڈ انٹر چینج پر 882 اور کلائمٹ فنانس پاکستان ہیڈ کوارٹر پر 790 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ عمران کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، انکی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کرونگا: ذلفی بخاری

صحت پر اثرات

ماہرین کے مطابق، لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور بیماری سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرحوم شہری نادرا ریکارڈ میں زندہ اور کنوارہ قرار، بچوں کو ب فارم کے حصول میں مشکلات

تعلیمی اداروں کی صورتحال

لاہور میں سکول، کالج اور یونیورسٹیز کھل گئی ہیں، لہذا طلبہ و طالبات کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ شہر میں تعمیراتی کاموں پر آج رات تک پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی

تفریحی مقامات اور کاروباری اوقات

تمام تفریحی مقامات اور پارکوں کو شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، مگر شہر کی تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز پلازے رات آٹھ بجے بند ہوں گے۔ ریسٹورنٹ کو بند کرنے کے لیے رات 10 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...