بہن نے بھائی کا ریکارڈ توڑ دیا
نئی دہلی کا سیاسی منظر نامہ
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں بڑے سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی کی جوڑی نے اہم ریکارڈ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن نواز: دیوالیہ پن کیا ہے اور برطانیہ میں اس کی کیا اہمیت ہے؟
پرینکا گاندھی کی شاندار فتح
بہن نے 4 لاکھ ووٹوں کی برتری سے بھائی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دراصل بھارت کے پانچویں آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پرینکا گاندھی نے اپنی سیاسی زندگی کا پہلا انتخاب بھاری اکثریت سے جیت لیا ہے۔ الیکشن میں انہوں نے 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل کی اور پارلیمنٹ میں پہنچ گئی ہیں۔
گاندھی خاندان کا نیا باب
اس طرح پرینکا گاندھی کی جیت کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب گاندھی خاندان کے تمام افراد پارلیمنٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اب تک صرف سونیا گاندھی اور راہول گاندھی ہی پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کر رہے تھے۔