پی ٹی اے نے غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک کی حسینہ نے مس یونیورس2024 کا ٹائٹل جیت لیا
وی پی این کی بندش کا ٹرائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق، وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل 2 روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی۔ پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، زبردست فیچر کا اعلان
رجسٹریشن اور بندش کی تاریخیں
دو روزہ ٹرائل کے بعد یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔
پہلا ٹرائل
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی بندش کا پہلا ٹرائل چند روز قبل کیا تھا۔