ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم، تازہ خبر آگئی

کیس کا خاتمہ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد
خصوصی کونسل کا اعلان
اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ٹرمپ کے خلاف کیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات پر قائم ہیں مگر محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کے خلاف کارروائی سے روکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان کا آئرن برادر ہے، اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی وزیر کا عزم
نئی فردِ جرم کا پس منظر
واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف جیک اسمتھ کی جانب سے رواں سال اگست میں 2020 کے صدارتی الیکشن میں نتائج پلٹنے کی کوششوں سے متعلق ایک نئی فردِ جرم دائر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حکیم آفتاب احمد قرشی کا یادداشت اور حافظہ: تحریک پاکستان کے ایک لاکھ کارکنوں کے نام و پتے
مجرمانہ الزامات کی نوعیت
اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے دائر کی گئی فردِ جرم میں وہی مجرمانہ الزامات موجود تھے جو اس سے قبل دائر کردہ فردِ جرم میں تھے، البتہ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکی صدور کو حاصل استثنیٰ سے متعلق فیصلے کے بعد نئی فردِ جرم میں ٹرمپ کے خلاف الزامات کو کم کیا گیا تھا۔
الزامات میں تبدیلی
نئی فردِ جرم میں ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتائج پلٹنے کے لیے محکمۂ انصاف کے اختیارات استعمال کرنے کے الزام کو ہٹا دیا گیا تھا۔