بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج دہشتگردی کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی
تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمے کی سماعت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج دہشتگردی کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی، 152 سے 158 درجے پر آگیا
عدالت میں پیشی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کی درخواست
تھانہ نیو ٹاؤن پولیس بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرے گی۔








