پی ٹی آئی احتجاج، سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان
کراچی میں سٹاک مارکیٹ کی صورتحال
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
سیاسی صورتحال کی وجہ سے گراوٹ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی پر سٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہے۔ 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے گر گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 3457 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 94 ہزار 622 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔