ملیکا شراوت فرانسیسی بزنس مین سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

ملیکا شراوت کی شادی سے متعلق تازہ ترین معلومات
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آئٹم گانوں سے شہرت پانے والی 48 سالہ اداکارہ ملیکا شراوت نے شادی کے حوالے سے خبروں پر تازہ اپڈیٹ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
سنگل ہونے کی تصدیق
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ملیکا نے سنگل ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا، "یہ سچ ہے کہ میں سنگل ہوں، مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہوں اور اسے اپنے لیے آزادی تسلیم کرتی ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن پر بات چیت
شادی کے بارے میں ملیکا کا نظریہ
جب شادی کے بارے میں ملاکا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ "میں شادی کے لیے تیار نہیں ہوں لیکن میں شادی کے خلاف بھی نہیں ہوں، اہم یہ ہے کہ دو لوگ کیا چاہتے ہیں۔ ان کی مرضی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: دو منٹ کے لیے تاریخ کا سب سے امیر انسان بننے والا شخص، اکاؤنٹ میں کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی؟
ماضی کے تعلقات پر خاموشی
دوران گفتگو، ملیکا نے فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے ماضی کے تعلقات پر بات کرنے سے پرہیز کیا، اور کہا کہ "آج کے دور میں ایک قابل آدمی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے، ہم الگ ہو چکے ہیں اور میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔"
یہ بھی پڑھیں: قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور رہے گی: محسن نقوی
بالی ووڈ میں واپسی
دوسری جانب، بالی ووڈ سے دو سال کے وقفے کے بعد "وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو" سے واپسی پر ملیکا شراوت نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "میں جہاں بھی گئی، مجھے سب ویسا ہی ملا، وہی پیار اور وہی عزت ملی۔"
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
پہلی شادی اور ماضی کے تعلقات
واضح رہے کہ ملیکا شراوت نے 2000 میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے کرن سنگھ گل نامی شخص سے پہلی شادی کی تھی جو زیادہ عرصے نہ چل سکی۔ اس کے بعد وہ اپنے قریب دوست اور فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس کے ساتھ کئی برسوں تک تعلق میں رہی۔
دوسری شادی کی افواہیں
2016 میں بھارتی میڈیا پر یہ بھی خبریں سامنے آئیں کہ ملیکا شراوت نے طویل عرصے کی محبت کے بعد فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے دوسری شادی کر لی ہے۔