ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل
موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس کی جزوی معطلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے، وزیر ریلوے
جڑواں شہروں میں مشکلات
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے جڑواں شہروں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں وائی فائی پر انٹرنیٹ کی رفتار نہایت سست ہوگئی ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک میں بھی خلل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات، بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلیے جدید فیسلیٹیشن سینٹر قائم
شہریوں کو درپیش مسائل
جس کی وجہ سے شہریوں کو کال ملانے، سوشل میڈیا پر وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیوز اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی اے کی خاموشی
اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے اب تک کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔








