معروف بھارتی گلوکار بادشاہ کے کلب کے باہر دھماکہ
ممبئی میں بم دھماکا
چندی گڑھ میں بھارتی گلوکار ’بادشاہ‘ کے کلب کے باہر دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قرارداد منظور: کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی، اہم شخصیت طلب
دھماکوں کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چندی گڑھ کے سیکٹر 26 میں نائٹ کلب کے باہر 2 دھماکے صبح 2.30 سے 2.45 بجے کے درمیان ہوئے۔ 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان بارودی مواد پھینک کر فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق گینگسٹرز گولڈی برار اور روہت گودارا (لارنس بشنوئی گینگ) نے سوشل میڈیا کے ذریعے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جو بھارتی ریپر بادشاہ کی ملکیت 'ڈیوراریسٹورنٹ'، 'سیویلی بار' اور 'لاؤنج' کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کی حال اے،کتھوں آئے او۔۔وزیر اعلیٰ کی پنجابی میں گفتگو ، ایئر ایمبولینس سے شفٹ ہونیوالے مریض کا ” سلیوٹ “
بھتہ خوری کی کوشش
حکام نے مزید کہا ہے کہ ریسٹورنٹ مالکان سے بھتے کے مطالبے کے حوالے سے فون کے ذریعے رابطہ کیا گیا، مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
گنگسٹرز کی ماضی کی سرگرمیاں
واضح رہے کہ گینگسٹرز گولڈی برار نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی، جسے مئی 2022 میں قتل کیا گیا۔ برار کو بھارتی حکومت نے غیرقانونی سرگرمیوں پر دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔