ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اندازے سے کام کرنے کی عادت چھوڑ دیں دوسرا ہر ایک پر اعتبار مت کریں آج کا دن ان باتوں کا خیال رکھنا ہے۔ پھر جا کر کامیابی ملنے کا واضع امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔ اس میں نقصان کا ادیشہ ہے اپنا کر لیں چاہے وہ بہت چھوٹا ہی کیوں نہ ہو آج اہم دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاست اور جمہوریت ڈیڈلاک یا محاذ آرائی سے نہیں بلکہ بات چیت اور ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہیں، راناثنااللہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مطلب پرست لوگوں سے جس قدر دور ہو سکتے ہیں ہو جائیں۔ بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے اگر ایسا نہیں کریں گے تو کسی بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں آج محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پہلے 2، اب 6 جہاز گرائے، اگلی بار 60 اور 600 بھی گرا سکتے ہیں: مصدق ملک
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک کامیابی ملے گی جن لوگوں نے ماضی میں بڑا نقصان برداشت کیا ہے ان کے راستے صاف اور سیدھے ہو رہے ہیں آج کا دن اور بہت کچھ دیکھا کر جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اغوا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پر اظہارِ برہمی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مسئلہ جو بھی ہے وہ اتنا بڑا نہیں ہے جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں اللہ پر بھروسہ رکھیں سچے دل سے اس کو پکاریں وہ ہر مشکل سے ان شاءاللہ آپ کو ضرور نکال دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی ریسٹ کرو، سمجھو تمہارا ایک اور ہنی مون پیریڈ ہے یہ، اندھے کو کیا چاہیے دو آنکھیں۔ صاحب کی الیکشن مہم جاندار تھی، اب الیکشن نتائج کا انتظار تھا۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک راستہ بند ہو گیا تو کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ اللہ اور راستے کھول دے گا آج کا دن اچھا ہے۔ مطلبی لوگوں سے دور کر رہا ہے اور پریشانیاں کم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیز سیریز: آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بدنظری کا آج بھی شکار ہیں ابھی روحانی عمل جاری رکھیں اور صورہ بقرہ کی تلاوت اونچی آواز میں روزانہ گھر پر چلائیں۔ حسد کرنے والوں سے دور بھی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ماہ میں 600 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس مقدمات نمٹا دیے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک طرف سے مالی فائدے کا امکان ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے ان کے دن بھی بحکم اللہ اب کھلنا شروع ہو گئے ہیں آج ہی اندازہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 5افراد جاں بحق
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو نصیب میں لکھا ہے وہ سو پردوں میں بھی ہو آپ کو مل کر رہے گا پھر کیوں پریشان ہو رہے ہیں آج اچھا دن ہے اچھا ہی ہوگا اور امیدیں بھی اچھی ہی رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کسی غیر کے ساتھ فائدہ تو مل سکتا ہے مگر اپنوں سے مسئلہ ہوگا اور بدنام الگ سے کریں گے تو پھر اللہ کے سامنے دست سوال کرنا زیادہ بہتر نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مہمان پرندوں کا سروے مکمل، تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ریکارڈ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی غریب کی مدد کر دیں اللہ پاک آپ کی مشکلات آسان فرما دیں گے وہ ایسے راستے نکال دے گا کہ آپ بے ساختہ شکر ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صورتحال بحکم اللہ بدستور آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے آج شام تک دو تین معاملات میں ان شاءاللہ غیر متوقع فائدہ ہوگا اور بڑی پریشانی بھی ختم ہو سکے گی۔








