زمبابوے کیخلاف تیسراون ڈے، قومی ٹیم کے2کھلاڑی انجری کا شکار
انجری کا شکار قومی ٹیم کے کھلاڑی
بلاوایو(ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کے 2 کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ
انجری کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ احمد دانیال ہیمسٹرنگ انجری کے باعث تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں رہیں گے جبکہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی ہے۔
متبادل کھلاڑیوں کا شامل ہونا
عباس آفریدی اور جہانداد خان متبادل کے طور پر ون ڈے سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی 20 سکواڈ میں بھی شامل ہیں۔ ٹی20 سیریز کے لیے احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔