نوازشریف آئی ٹی سٹی میں 5 عالمی یونیٹیوں کے کیمپس، فور ٹئیر ڈیٹا سنٹر کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی
نوازشریف آئی ٹی سٹی میں Four Tier ڈیٹا سنٹر کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کا پہلا Four Tier ڈیٹا سنٹر بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فور ٹئیر ڈیٹا سنٹر کی اصولی منظوری دے دی۔ چین کے اشتراک سے پاکستانی ادارہ پہلا فورٹئیر ڈیٹا سنٹر قائم کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سی بی ڈی نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا
بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی شمولیت
اجلاس میں بتایا گیا کہ چین، انگلینڈ اور دیگر ممالک کی یونیورسٹیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس بنائیں گی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں Tang, Xurt اور Baifang انسٹیٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن کے کیمپس بنیں گے۔ بکنگھم شائر یونیورسٹی اور امپیریل کالج لندن بھی کیمپس بنانے کے لیے تیار ہیں۔ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے آئی ٹی سٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی۔
مزید کیمپس کے قیام کا ہدف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی بی ڈی کو نوازشریف آئی ٹی سنٹر میں مزید عالمی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے نوازشریف آئی ٹی سٹی کے ٹوئن ٹاورز کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔