روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفیکٹ درکار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ جب تک اختیار ہے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، وزیراعظم آزادکشمیر
پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ کی ضرورت
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے کے لیے اماراتی حکومت کا اقدام خوش آئند ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ویزہ پابندیاں
میڈیا اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔








