آئی جی اسلام آباد کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق
حادثہ کا واقعہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ موٹروے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
حادثے کی تفصیلات
ریسکیو حکام کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ شیخوپورہ موٹروے پر خانپور کے نزدیک پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 10 سالہ بچہ رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنسنے سے جاں بحق
ٹائر پھٹنے کا اثر
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ موٹروے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔
نقصان اور طبی امداد
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔








