حکومت عمران خان کی رہائی پر تیار تھی، کچھ لوگوں نے معاملات خراب کردیئے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت گھٹنے ٹیک چکی تھی اور عمران خان کی رہائی پر تیار تھی۔ رکاوٹ تب آئی جب کہا گیا کہ رہا کردیں گے، ہمارا مطالبہ فوری رہائی کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں طلعت حسین کے بیٹے شامیل حسین کی مسلسل دوسری ففٹی
معاملات کی خرابی کا ذکر
"جیو نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بیچ میں کچھ لوگوں نے تخریب کاری کرکے معاملات خراب کردیئے۔ تحریک ایسے ختم نہیں ہوتی کہ تشدد کرکے اٹھالیا، ابھی تو ہم گئے ہی نہیں، تحریک جاری ہے، اسلام آباد بھی آئیں گے اور ہماری حکومت بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو تجارتی سرپلس والا ملک بنانے کے لیے اقتصادی تعاون کے منصوبے پر سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران دستخط متوقع ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق
وزیر داخلہ کی تنقید
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ بڑھکیں مارتے تھے کہ کوئی ڈی چوک آ کر دکھائے، اتنے زیادہ ناکوں کے بعد بھی لوگ اسلام آباد پہنچے۔ وزیراعلیٰ کے پی نے شہید کارکنوں کے اہلخانہ کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایف آئی آر کا اندراج
ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی شہادت پر ایف آئی آر درج کرائیں گے، کوشش ہوگی کہ ہم ایف آئی آر خیبرپختونخوا میں درج کرائیں، ہمیں علم ہے کہ اسلام آباد میں ہماری ایف آئی آر کوئی درج نہیں کرے گا۔








